آئیسکو نے (کل) ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 28 اگست 2026 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2026ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل)ہفتہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

29 اگست 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، ایچ سی 1، ایچ سی 2، جی 9/4، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل، جی 8/1، جی 8، جی 8 مرکز، مروی، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیم II، کند راجگان، کنگ حماد، چٹھہ بختاور، فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چمالہ، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، ایف 2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، نیو کینٹ جہلم، سائیلہ، نوگران، کھائی کلیا، پکھوال، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس)، بوریان، فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور، سی ڈبلیو او، فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 05:00 بجے سے 07:00 بجے تک 132 کے وی سرکٹ بریکر اسلام آباد، جو 132 کے وی زیرو پوائنٹ جی 13 سرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔