مجوزہ قومی ای فائلنگ نظام کی بنیادی صارف بار ہے، عملی تجاویز سے نظام کو موثر اور آسان بنایا جا سکتا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
جمعہ 4 ستمبر 2026 22:25
(جاری ہے)
اجلاس قومی سطح پر سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے لیے یکساں اور معیاری فریم ورک کی تیاری کے حوالے سے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھا۔
اجلاس کے شرکا کو مجوزہ قومی معیاری ای فائلنگ نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ ایک منظم، ذہین اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ پلیٹ فارم ہوگا جو عدالتی کارروائیوں کی قانونی اور طریقہ کار کی ضروریات کے مطابق کام کرے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی معیاری ای فائلنگ نظام عدالتی اصلاحات کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی امور کو جدید بنانا، کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ، مقدمات کے عمل کو مزید قابل پیش بینی بنانا اور سائلین و وکلاء کے لیے انصاف تک رسائی کو آسان اور موثر بنانا ہے۔پنجاب بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندوں نے قومی ای فائلنگ نظام کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور معیاری ٹیمپلیٹس، الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ، دستاویزات کی ڈیجیٹل جمع کرانے، مقدمات کی نگرانی، تکنیکی معاونت و تربیت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز، ہر صوبائی بار کونسل کے دو، دو نامزد ارکان اور اسلام آباد بار کونسل کے دو نامزد ارکان پر مشتمل کمیٹی معیاری ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے گی۔حتمی شکل دیئے جانے کے بعد ای فائلنگ ٹیمپلیٹس قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے سامنے غور اور پالیسی ہدایات کے لیے پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب بار کونسل کے ارکان فخر حیات اعوان، فیصل ملک، چوہدری قیصر مشتاق اور شاہد محمود عباسی جبکہ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری آصف عرفان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد ظفر کھوکھر، ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین راجہ ایم علیم خان عباسی، رکن چوہدری حفیظ اللہ یعقوب اور رکن عبدالرحمن ہور باجوہ نے شرکت کی۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری ارشد علی ہنجرا نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی
-
بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی پر سب متفق تھے، علی امین کا انکشاف
-
نیب کیسز میں سپریم کورٹ کی بجائے آئینی عدالت میں اپیل کا حق دینے کیخلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری
-
اس حکومت نے عوام کے انسو نکال دیئے ہیں، فواد چوہدری
-
ہر سال سیلاب، ہر سال نقصان، مگر مستقل حل کہاں ہے؟
-
گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویرپاستا مرکزی ملزم قرار
-
وزیرِتوانائی کی خصوصی ہدایات پر 11695 زیرِالتواء نیٹ میٹرنگ درخواستوں کا معاملہ حل ، صارفین سے براہِ راست رابطے کا عمل شروع
-
حکمران عوامی مسائل کے بجائے لندن پر زیادہ فوکس کیے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
-
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی کی ملاقات
-
آصف زرداری کے قریبی دوستوں نے کہا ہے کہ گیم از اوور! کنور دلشاد کا دعویٰ
-
ریڈیو پاکستان ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ آرگنائزنگ کمیٹی کا بانی رکن منتخب
-
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے، رضوان سعید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.