Live Updates

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ہفتہ 5 ستمبر 2026 11:54

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ اہمیت نہیں رہی جو تھی، آبنائے ہرمز کے بہت سے متبادل بنا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھی جان لیگا کہ آبنائے ہرمز پہلے جتنی اہم نہیں رہی۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام سے پائپ لائن اور سڑک کے رستے بنے تو ہرمز کی اہمیت کم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

بہت سیلوگ اسے جنگ کہتے ہیں میں فوجی تنازع کہتاہوں، ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوں جیسی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کیکوہ کلنگگزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔کوہ کلنگگزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگگزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات