Live Updates

امریکا جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے، ٹرمپ

امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے،بیان

ہفتہ 5 ستمبر 2026 11:54

امریکا جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بہت جلدایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے،کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات