گورنر خیبرپختونخوا سے کرم چیمبر کے صدر نیاز محمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفد نے کرم میں صنعتی سرگرمیوں کے فقدان، صنعتی اسٹیٹ کے قیام، صحت اور دیگر علاقائی مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا

ہفتہ 5 ستمبر 2026 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نیاز محمد کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد نے کرم میں صنعتی سرگرمیوں کے فقدان، صنعتی اسٹیٹ کے قیام، صحت اور دیگر علاقائی مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ کرم سمیت ضم اضلاع کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، تاہم بدامنی کے خاتمے کے بغیر معاشی سرگرمیوں کا فروغ مشکل ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاراچنار، چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹس سے ساؤتھ ایئر کے ذریعے پروازوں کے آغاز کی کوششیں جاری ہیں، جس سے عوام کو سفری سہولیات اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھائے جائیں گے۔