لارڈز میں کسی بھی پاکستانی باولر کی زیادہ وکٹیں، محمد عباس نے وسیم اکرم کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

36 سالہ محمد عباس اب تک لارڈز میں 4 اننگز میں 11.41 کی شاندار اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 ستمبر 2026 15:55

لارڈز میں کسی بھی پاکستانی باولر کی زیادہ وکٹیں، محمد عباس نے وسیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں کسی بھی پاکستانی باولر کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
36 سالہ محمد عباس اب تک لارڈز میں 4 اننگز میں 11.41 کی شاندار اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی باولر کی اس تاریخی میدان میں حاصل کردہ مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

(جاری ہے)

 
لارڈز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ملکی ریکارڈ سابق فاسٹ باولر محمد عامر کے پاس ہے جنہوں نے 7 اننگز میں 22.44 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ 
وقار یونس 5 اننگز میں 21.29 کی اوسط کے ساتھ 17 وکٹیں لیکر محمد عباس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، وسیم اکرم 6 اننگز میں 33.83 کی اوسط سے 12 وکٹیں لیکر تیسرے جبکہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد 4 اننگز میں 21.63 کی اوسط سے 11 شکار کرکے اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔