پاکستان نے مشرقِ وسطی کے تنازعہ سے پیدا ہونے والے معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے میں زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا ،موڈیز

منگل 8 ستمبر 2026 14:06

پاکستان نے    مشرقِ وسطی کے تنازعہ  سے پیدا ہونے والے  معاشی جھٹکوں  کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2026ء) کریڈٹ ریٹنگ سے متعلق معروف بین الاقوامی ادارہ موڈیز نے کہاہے کہ ماضی کے برعکس پاکستان اس مرتبہ مشرقِ وسطی کے تنازعہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے کے حوالے سے زیادہ لچکدار ثابت ہوا ہے۔ موڈیز سے وابستہ تجزیہ نگارگریس لیم نے اپنے انٹرویومیں بتایاکہ ماضی کے برعکس پاکستان نے اس مرتبہ مشرقِ وسطی کے تنازعہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے کے حوالے سے زیادہ لچک کامظاہرہ کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس کا موازنہ اگر 2022 سے کیا جائے، جب تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا تھا، تو اس مرتبہ پاکستان میں اس بیرونی جھٹکے کو جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بار پاکستان کو بہتر شاک ابزار پشن استعداد بنیادی طور پر اس معاشی استحکام کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے جو اس نے گزشتہ تقریبا دو برس کے دوران پیدا کیا ہے۔

(جاری ہے)

گریس لیم نے بتایا کہ مہنگائی میں کمی، شرحِ تبادلہ میں استحکام اور زرمبادلہ کے زیادہ ذخائر نے پاکستان کو ایک اضافی حفاظتی بفر فراہم کیا ہے،ان عوامل نے پاکستان کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ مشرقِ وسطی کے موجودہ تنازعہ سے پیدا ہونے والے معاشی جھٹکوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ موثر انداز میں برداشت کر سکے۔