شرح خواندگی میں اضافہ خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ناگزیر ہے،سردار ایاز صادق
منگل 8 ستمبر 2026 14:06
(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواتین میں خواندگی کا فروغ تعلیم یافتہ اور مضبوط معاشرے کےلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان ہر بچے کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ضروری ہے،پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال کی رپورٹ میں سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی گئی ہیں،وفاقی اور صوبائی پارلیمانی کاکسز کے اشتراک سے مرتب کی گئی رپورٹ میں سکول سے باہر بچوں کے مسئلے کا زمینی حقائق پر مبنی حل پیش کیا گیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تعلیمی ایمرجنسی کے تحت سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے اقدامات خوش آئند ہیں، تعلیم کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں میں جمہوری اور پارلیمانی شعور اجاگر کرنا بھی قومی ذمہ داری ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے انٹرن شپ پروگرامز کے ذریعے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو جمہوریت اور پارلیمانی امور سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی نوجوان نسل کو پارلیمانی اور جمہوری تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی،تعلیم اور خواندگی کے فروغ کے لیے پارلیمان، حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔\932مزید اہم خبریں
-
نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں واپڈا کا ڈبل کراﺅن، ویمنز ٹائٹل بھی جیت لیا
-
تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں خاتون پر مبینہ تشدد
-
یونیورسٹی آف کمالیہ میں جدید ایم ایل ٹی لیبارٹری فعال، تشخیصی ٹیسٹ ”نفع ونقصان کے بغیر“ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے
-
یونیورسٹی آف کمالیہ میں کیمپس ڈسکوری ڈے، طلبہ نے علم و تخلیق کے رنگ بکھیر دیے
-
میں نے جتنا کام 14 ماہ میں کیا محکمہ صحت میں وہ کام 30 سال میں نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال کا دعوی
-
یومِ دفاع پاکستان: پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا شہداءاور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت
-
’رواں ماہ لاہور میں نکاح کی ایک شاہی تقریب ہونے جارہی ہے، جس کیلئے لندن میں شاپنگ جاری ہے‘
-
خواندگی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، مراد علی شاہ
-
شرح خواندگی میں اضافہ خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ناگزیر ہے،سردار ایاز صادق
-
پاکستان نے مشرقِ وسطی کے تنازعہ سے پیدا ہونے والے معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے میں زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا ،موڈیز
-
اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے کا منصوبہ، مقامی سطح پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کرلی گئیں
-
شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.