مینزجونیئرایشیا کپ 2026، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

بدھ 9 ستمبر 2026 18:13

مینزجونیئرایشیا کپ 2026، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو صفر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، پاکستان کے غلام مصطفی مین آف دی میچ قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔میچ کے آخری کوارٹر کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفی نے بہترین فیلڈ موو بناتے ہوئے تیسرا گول داغ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کر دی،بنگلہ دیشی ٹیم میچ میں واپسی کی مسلسل کوششیں کرتی رہی تاہم پاکستانی دفاع کے سامنے کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر ٹیم کو ناقابل شکست کھیلتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی اور جونیئر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی یے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔