بابراعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

بدھ 9 ستمبر 2026 18:13

بابراعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ایجبسٹن میں موجود قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم کو پویلین سے میدان میں جاتے ہوئے پنجابی میں ہنیر پے ریا اے، لائٹاں جلا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مطلب ہے اندھیرا ہورہا ہے، لائٹیں جلائیں۔بابر اعظم کے اس بے ساختہ اور ہلکے پھلکے انداز پر مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ بدھ سے شروع ہوگیا ہے ،انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔