سہیل آفریدی کیخلاف کیس میں 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے

بدھ 9 ستمبر 2026 21:25

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف کیس میں 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔اے ٹی سی اسلام آباد میں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، جس کے بعد مقدمے میں مجموعی طور پر 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

سہیل آفریدی سمیت 15 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں جبکہ اے ٹی سی اسلام آباد میں 8 ملزمان کی حد تک ٹرائل جاری ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی، اس کیس کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ہے۔