سعودی عرب میں چینی کے زیادہ استعمال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پبلک ہیلتھ اتھارٹی
جمعرات 10 ستمبر 2026 10:55
(جاری ہے)
یہ مہم وزیرِ صحت کی حمایت سے پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’’وقایہ‘‘ کی قیادت میں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد قومی سطح پر بنیادی احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا اور معاشرے کے افراد کو زیادہ صحت مند غذائی انتخاب کرنے کے قابل بنانا ہے۔
’’وقایہ‘‘ نے توجہ دلائی کہ اضافی شکر کا ضرورت سے زیادہ استعمال غیر متعدی بیماریوں سے وابستہ خطرے کے عوامل میں سے ایک ہے۔ اتھارٹی نے زور دیا کہ اس کے استعمال میں کمی کا آغاز ان غذائی فیصلوں سے ہوتا ہے جو ہر فرد روزانہ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ ایک اہم چیلنج یہ ہے کہ بعض ایسی غذائی مصنوعات میں بھی اضافی شکر موجود ہوتی ہے جو بظاہر ذائقے میں میٹھی محسوس نہیں ہوتیں اس لیے شکر کے ذرائع سے آگاہی، غذائی لیبل پڑھنا اور خریداری سے قبل مختلف مصنوعات کا موازنہ کرنا انتہائی اہم ہے۔ اسی تناظر میں’’آپ کی صحت، آپ کا انتخاب‘‘ مہم کا محور غذائی آگاہی کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانا ہے۔ اس کے ذریعے معاشرے کے افراد کو اضافی شکر کے ذرائع کی شناخت، زیادہ شکر والی غذائوں اور مشروبات کے استعمال میں کمی اور کم شکر والے زیادہ متوازن متبادل منتخب کرنے میں مدد دی جا رہی ہے۔ استعمال کی مقدار کے حوالے سے ’’وقایہ‘‘ نے وضاحت کی کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) کی سفارش کے مطابق فری شوگر کا استعمال روزانہ حاصل ہونے والی مجموعی توانائی کے 10 فیصد سے کم ہونا چاہیے جبکہ اس مقدار کو 5 فیصد سے بھی کم کر دینے سے صحت کے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ مقصد خوراک سے چینی کو مکمل طور پر ختم کرنا نہیں بلکہ ایک تدریجی طریقہ کار اپنانا ہے، جس کے تحت چینی کے استعمال میں کمی لائی جائے، غذائی مصنوعات میں شامل اجزا کو سمجھا جائے، ان کے لیبل پڑھے جائیں اور ایسے متبادل منتخب کیے جائیں جن میں چینی کی مقدار کم ہو۔ مہم کا پیغام اس تصور پر مبنی ہے کہ روزانہ خوراک کے حوالے سے کیا جانے والا ہر انتخاب، چاہے وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو، طویل مدت میں انسان کی صحت پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ اس مہم کا مقصد صرف صحت کے خطرات سے آگاہی تک محدود رہنے کی بجائے اس آگاہی کو ایسے عملی رویے میں تبدیل کرنا ہے جسے روزمرہ زندگی میں اپنایا اور برقرار رکھا جا سکے۔ ’’آپ کی صحت، آپ کا انتخاب‘‘ مہم معاشرے کے مختلف طبقات کو ہدف بناتی ہے، تاہم خاندان اور بچوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے آسان، قابلِ اعتماد اور آگاہی پر مبنی مواد پیش کیا جا رہا ہے، جو غذائیت سے متعلق تصورات کو روزمرہ زندگی میں قابلِ عمل عادات میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی علاقے تبوک میں دو بنگالی نوجوان بھیک مانگتے ہوئے گرفتار
-
کویت میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چار غیر ملکی گرفتار
-
صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
-
ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر موجود کئی فوجی طیاروں کو نقصان
-
پاکستان سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں حوثیوں کیخلاف فضائی کارروائی پر غور کررہا ہے
-
بھارتی ریاست اترپردیش میں سہارنپور کی 115 سالہ قدیم مسجد منہدم کرنے پر مودی حکومت کو سیاسی، میڈیا اورسماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
-
بھارت، نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ لڑکی قتل
-
لیک شدہ انٹیلی جنس فائلوں نے سوڈان میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کو بے نقاب کر دیا
-
سوشل میڈیا اصلاحات پرتنقید مسترد، امریکا سے تعلقات کو کوئی خطرہ نہیں،آسٹریلیا
-
جنگ لڑنے پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، عباس عراقچی
-
برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
امریکا ایران جنگ میں شدت ، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.