پرانی دشمنی پر فائرنگ 18 سالہ نوجوان دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی

جمعرات 10 ستمبر 2026 12:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) ملتان کے علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ نوجوان محمد حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کالر کی اطلاع پر بتایا گیا کہ ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔ جس پر ریسکیو ملتان نے فوری طور پر ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو محمد حمزہ زخمی حالت میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود افراد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد زخمی نوجوان کو مزید طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے بارے میں مزید تفصیلات پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :