لٹریسی رینکنگ جاری، ضلع خانیوال نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 10 ستمبر 2026 15:37

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں ضلع خانیوال نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا۔یہ شاندار کامیابی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی)خانیوال میڈم فوزیہ حمید کی مثر قیادت، مسلسل نگرانی اور انتھک کاوشوں کے ساتھ ساتھ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور سٹاف ممبران کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

ضلع خانیوال میں خواندگی کے فروغ، بچوں کے ڈراپ آٹ میں کمی، سکولوں میں بچوں کی سو فیصد انرولمنٹ یقینی بنانے اور تعلیمی مراکز میں ضروری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ فیلڈ سٹاف کی مسلسل مانیٹرنگ، اساتذہ کی رہنمائی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات نے ضلع کی مجموعی کارکردگی کو مزید موثر بنایا۔

(جاری ہے)

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی صوبائی رینکنگ میں خانیوال کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا ضلع کے لیے ایک بڑا اعزاز اور لٹریسی پروگرام سے وابستہ تمام افسران و اہلکاروں کی محنت کا اعتراف ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ حمید نے کامیابی پر تمام سٹاف ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اجتماعی محنت، بہتر ٹیم ورک اور فیلڈ میں مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خانیوال میں خواندگی کے فروغ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مزید مثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :