ْ میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف،2021 میں اکاؤنٹ بنایا گیا

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:57

ْ میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف،2021 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکام نے میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جن کے مطابق اکاؤنٹ میں کروڑوں یو ایس ڈی ٹی مالیت کی ٹریڈنگ کی گئی۔ذرائع کے مطابق میر رضا نے 2021 میں بائنانس اکاؤنٹ بنایا تھا، جس میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 90 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کی خرید و فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کو فیوچر ٹریڈنگ کے دوران 3 کروڑ 49 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق 2024 سے 2026 کے دوران میر رضا کو بائنانس پر ایک لاکھ 39 ہزار یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ موت سے چند روز قبل 22 اور 23 جولائی 2026 کو بھی تقریباً 20 لاکھ یو ایس ڈی ٹی کا نقصان ہوا۔کیس کی تحقیقات کے دوران میر رضا کے مالی معاملات اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق معلومات بھی سامنے آرہی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے بائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مالی لین دین اور دیگر متعلقہ معاملات کی مزید چھان بین کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :