پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
جمعرات 10 ستمبر 2026 17:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے 11 قومی اقتصادی مشنز کی منظوری قومی اقتصادی کونسل نے دی ہے جو ملک کا اعلی ترین معاشی فیصلہ ساز آئینی ادارہ ہے، ان مشنز کا بنیادی مقصد پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے اہداف قابل حصول ہیں تاہم ان کے لیے ہر شعبے میں ٹرانسفارمیشن درکار ہے، سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگا،اگر ہم کاروبار معمول کے مطابق چلاتے رہے تو مطلوبہ معاشی تبدیلی حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھوے کی رفتار سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے، تاہم موجودہ سطح کا استحکام پائیدار ترقی کے لیے کافی نہیں، معاشی ترقی کے لیے مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ کی سطح کہیں زیادہ تھی، جبکہ آج ترقیاتی بجٹ اس تناسب سے بہت کم ہے۔ اگر ہم تقریبا ًدو ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں استحکام حاصل کر رہے ہیں تو اسے مکمل معاشی استحکام نہیں کہا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ روز بروز سکڑتا جا رہا ہے اور بجٹ کا موجودہ ڈھانچہ ترقیاتی اخراجات کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنے میں رکاوٹ ہے۔ اگر جاری ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جا سکتے تو نئے منصوبے کیسے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ معیشت کے لیے نئے وسائل پیدا کرنا اور موجودہ وسائل کو مثر انداز میں متحرک کرنا ناگزیر ہے۔ وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کرنا ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے گزشتہ دو برس کے دوران حکومت کی ٹیکس وصولی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم بڑا چیلنج ٹیکس کی شرح کم کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ کم اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ملکی معاشی پالیسی کی ترجیح ہونی چاہیے۔ ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ اور معیشت کو دستاویزی بنانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان کو تیز رفتار ترقی کرنی ہے تو برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا، جو اس وقت ملک کی اہم ترین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں جامع قومی ترقیاتی منصوبہ تیار کرکے متعلقہ وزارتوں کو فراہم کرے تاکہ اس پر مثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی تجزیاتی اور تحقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برآمدات کے واضح اہداف مقرر کرنا ہوں گے۔ یہ طے کرنا ہوگا کہ کن شعبوں سے کتنی برآمدات حاصل کی جا سکتی ہیں اور اس مقصد کے لیے کون سے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف تیزی سے منتقل ہونا ہوگا اور ٹیکس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور مثر وسائل متحرک کرنے کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی
-
سڑکوں پر پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی اسلحہ لے کر نہیں نکل رہے، سلمان اکرم راجا
-
کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات
-
وزیراعلی بلوچستان کی مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون بی بی لائبہ زوجہ کلیم اللہ کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
-
ّعوامی خدمات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر زور، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس
-
نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
-
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
ڈیجیٹل اثاثہ جات پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں،بلال بن ثاقب
-
تنخواہ دارطبقہ کیلئے ریلیف،مختلف ٹیکس سلیبزمیں ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی،9 فیصد سرچارج بھی ختم، ایف بی آر کا وضاحتی بیان جاری
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
پاکستان میں 37 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، ابتک 3.5 کروڑ فون بنالیے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی و ٹیلی کام
-
سپریم کورٹ،قتل کے ملزم کی عمر قید کیخلاف ایپل، وکیل کی عدم تیاری پر سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.