Live Updates

ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی

جمعرات 10 ستمبر 2026 19:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ضلع کیچ کے مختلف وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کیچ کے عوام کو درپیش مختلف عوامی و اجتماعی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گی۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر شعیب ناصر، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی، انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار احمد جوسکی، اعجاز احمد جوسکی، اسحاق روشن، عبدالرحمن سنگر، ظریف زدگ، ٹھیکیدار زبیر، کہدہ نور، فضل کریم، گلزار دوست، سیٹھ یاسین، جمال شکیل، احسان سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

وفود نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال، پاک ایران بارڈر کی بندش، بی ایس ڈی آئی منصوبے اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے آبسر انٹر کالج کی طالبات کے لیے بس کی فراہمی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات