پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع

جمعرات 1 اکتوبر 2026 14:03

پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پنجاب میں شہریوں سے سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ محکمہ ایکسائز صوبے بھر کے شہری علاقوں میں صفائی کے لیے سینی ٹیشن فیس کی بلنگ شروع کر دی ۔ حکومت نے ستھرا پنجاب منصوبے کی بلنگ کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز کو سونپی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری علاقوں کی تقریباً 50 لاکھ کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کے مالکان کو سینی ٹیشن فیس کے بل بھجوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پراپرٹی مالکان کو ایک سال کی سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی کے لیے 6ماہ کے بل جاری کیے جائیں گے جبکہ بل موصول ہونے کے بعد 60 روز کے اندر فیس ادا کرنا لازم ہوگا۔ مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ رقم وصول کی جائے گی۔ایکسائز حکام کے مطابق ستھرا پنجاب اور محکمہ ایکسائز کے درمیان بلنگ کے لیے ڈیٹا انٹیگریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ اربن یونٹ کے ڈیٹا کی بنیاد پر بل پرنٹ کرکے متعلقہ ریجنز کو بھجوائے جائیں گے جبکہ متعلقہ سرکلز میں انسپکٹرز بلوں کی ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے۔حکام کے مطابق شہری علاقوں کی 50 لاکھ پراپرٹیز سے سالانہ تقریباً 40 ارب روپے کی ریکوری متوقع ہے جبکہ شہری علاقوں میں بلوں کی ترسیل 2 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :