واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

جمعرات 1 اکتوبر 2026 14:57

واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج  بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد54 ہزار800 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد65 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 65 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار400 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد90 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 84 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد87 ہزار کیوسک اور اخراج 96 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 86 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد74 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 59 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد78 ہزا ر 400کیوسک اور اخراج 30 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد46 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد11 ہزار100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1523.76 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.129 ملین ایکڑفٹ ہے ۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1210.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.921 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔\932