سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 1 اکتوبر 2026 15:14

سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) سوات میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سکول طلباء کی جانب سے اپنے ہی سکول فیلو کی برہنہ ویڈیو بنانے کی ویڈیو زیرِ گردش تھی۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق پوسٹ کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن کو کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےواقعے میں ملوث تینوں ملزمان عبداللہ ، صابراور محمد بلاول کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے اپنے ہی سکول کے جماعت نہم کے طالب علم محمد سدید کو پارٹی کے بہانے حجرے میں لے جا کر اس کے ساتھ بدفعلی کی، اس کی برہنہ ویڈیو ریکارڈ کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ملزمان سے واقعہ حوالے تفتیش جاری ہے ۔