چیچہ وطنی : نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج

جمعرات 1 اکتوبر 2026 13:56

چیچہ وطنی :  نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) چیچہ وطنی میں چوری کی ایک بڑی واردات میں نجی سولرکمپنی سے 45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت گھی ملزروڈ پر واقع صارم دستگیر کی سولرکمپنی کے شٹر توڑ کراندر گھس گئے، اورسٹور سے سولر پلیٹیں، بیٹریاں ، انورٹر ،تاریں اور دوسرا قیمتی سامان چوری کرلیا ملزمان بعدازاں فرارہوگئے ، سٹی پولیس مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاشی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :