وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات ، تجارتی و زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
جمعہ 11 ستمبر 2026 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں تاجکستان پاکستان کا ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تجارت کے نئے مواقع اور متبادل تجارتی راستوں کو تلاش کرنا ہو گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی زرعی پیداوار، فوڈ پروسیسنگ، لائیو سٹاک، زرعی ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تجربات اور مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے زرعی شعبے میں تعاون کو نئی جہت دے سکتے ہیں۔تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں کمی کو دور کرنے اور دوطرفہ تجارت کو دوبارہ بہتر سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تجارت کے نئے اور متبادل مواقع تلاش کئے جانے چاہئیں۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ، کاروباری برادری کے روابط بڑھانے اور زرعی و غذائی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی رابطہ کاری، باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور تاجکستان اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ \932متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواتین وحضرات! معاملہ بگڑ چکا ہے، جن کا بگڑا ہے ان کو تب پتہ چلےگا جب پانی سر تک پہنچے گا
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری
-
حنا جاوید قتل کیس ، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار
-
جام کمال کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اہم ملاقات ، تجارت، سرمایہ کاری، فضائی روابط اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ڈیجیٹل میڈیا عوام سے بروقت رابطے اور حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، حمزہ شہباز
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر، منیجر، اکاؤنٹنٹ اور مبینہ قرض خواہوں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.