مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے، مختلف اضلاع میں ''وی پی این'' کے استعمال پر پابندی
جمعہ 11 ستمبر 2026 17:31
(جاری ہے)
بھارتی قابض انتظامیہ نے ڈوڈہ ،ادھمپور اور دیگر کئی اضلاع میں ’’وی پی این‘‘کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی عام لوگوں، تجارتی مراکز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروںپر لاگو ہوگی ۔بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ ’’ وی پی این ‘‘ وغیرہ پر پابندی کا اقدام دراصل کشمیریوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنا اور مختلف عالمی اخبارات اور جرائد تک انکی رسائی کو محدود کرنا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو آج انکی 78ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا، عظیم قائد کی انتھک جدوجہدکے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پرمعرض وجود میں آیا۔ ترجمان نے کہا کہ بابائے قوم نے جموں وکشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے ، کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور پورا جموں وکشمیر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بنے گا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے ،جس کی وجہ سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 38ً فیصد تک پہنچ چکی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.