یہ تاثر غلط ہے میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا، رضا اللہ
ماں باپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، گفتگو
ہفتہ 12 ستمبر 2026 22:49
(جاری ہے)
رضا اللہ نے کہا کہ ماں باپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا اور وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے بولرز کے خلاف رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
فاسٹ بولر رضا اللہ نے کہا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اننگز اوپن بھی کر چکے ہیں،21 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کہا کہ انھیں انگلش بولرز کو اٹیک کر کے بلے باز ی کر نے میں لطف آیا، جب ان سے سوال ہوا کہ انھوں نے کوچ سے اوپری نمبروں پر بیٹنگ میں جا نے کیلئے کہا، تو مسکراتے ہوئے بولے یہ میرا پہلا ٹیسٹ ہے، میں ایسا کیسے کر سکتا تھالیکن اب اعتماد ملا ہے، کوچ نے مجھے بیٹنگ کرتے دیکھا بھی ہے، مستقبل میں ضرور ایسا سوچوں گا اور ضرورت محسوس ہوئی تو کوچ سے بات بھی کروں گا۔رضا اللہ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود ، اذان اویس اور کپتان بابر اعظم کے بعد اننگز میں پاکستان کیلئے چوتھی نصف سینچری اسکور کی تھی اور فاسٹ بولر محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ پر 121 رنز جوڑ کر نا صرف پاکستان کو اننگز کی شکست سے محفوظ رکھا، بلکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دینے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جہاں محمد عباس نے کیرئیر کی بیسٹ 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
-
رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، شاہد آفریدی کا بھی خراج تحسین
-
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے دل جیت لیے، میچ ہارنے کے باوجود اپنی دھاک بٹھا دی
-
مائیکل وان نے رضا اللہ کو مستقبل کا سٹار اور ہیرا قرار دیدیا
-
محسن نقوی دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری، قومی ٹیم رینکنگ میں پہلی مرتبہ 9ویں نمبر پر آگئی
-
ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھنا ہوگا : بابراعظم
-
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ، سلمان علی آغا اور فخر زمان کی شاندار سنچریاں
-
شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
-
ٌکرسٹیانو رونالڈو مبینہ طور پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
-
کرسٹیانو رونالڈو مبینہ طور پرانسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست
-
ویمن ٹی20 ایشیا کپ ، پاکستان کو ہرا کر سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.