چوہدری شافع حسین کی چائنیز قونصلیٹ آمد، قونصل جنرل سن یان سے ملاقات
لله*،چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری، دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر گفتگو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع موجود ہیں،چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان
منگل 15 ستمبر 2026 20:00
(جاری ہے)
چین کی بڑی کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی وی وو موبائل فون کمپنی پاکستان میں پہلی بار چپ فریم اور موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع کر رہی ہے۔
پنجاب میں ٹو ویلرز الیکٹرک گاڑیوں کے متعدد کارخانے لگ چکے ہیں جبکہ لیتھیئم بیٹریوں اور الیکٹرک ٹو ویلرز کی مینوفیکچرنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی سیرامک انڈسٹری میں بھی مزید توسیع ہو رہی ہے، جبکہ چین کے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چیلنج گروپ کے پنجاب میں دو نئے کارخانوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب چین کی مزید کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔ جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اتنے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین کی تیز رفتار ترقی ہمارے لیے رول ماڈل ہے اور ہم چین کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ فیصل آباد کے سپیشل اکنامک زون میں اگلے دو ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کمیونٹی سینٹر کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ رواں ماہ پنجاب سے صنعت کاروں کا وفد ان کی قیادت میں چین کا دورہ کرے گا، جہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے مابین معاشی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی مضبوط روابط قائم ہیں۔ چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع موجود ہیں۔ چین کی مزید کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین اور پنجاب کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور چائنیز قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھیمزید اہم خبریں
-
اداروں کا ٹکراﺅ نہیں چاہتے‘ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں.جسٹس شاہد وحید کا حکم نامہ
-
بھارت: ڈیجیٹل لین دین پر فیس لینے کا مودی حکومت کا متنازع فیصلہ
-
سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟‘ ڈیلرزکا تیل دینے سے انکار
-
ایرانی حملوں میں ایمیزون انفراسٹرکچر کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
-
تیل 108 ڈالر کے قریب، سعودی عرب کا عمان کے راستے اضافی خام تیل بھیجنے کا فیصلہ
-
شہریوں کو اسمارٹ فون پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتاب پڑھنے پر پیسے ملیں گے
-
بحیرہ عرب میں پاکستانی اور بھارتی جہازوں کے تصادم پر بھارت کا احتجاج
-
عدالتوں کی عمارتوں سے نہیں اب انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا، علیمہ خان
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے
-
پاکستان کا ہر شہری شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، وزیراعظم کی مکہ مکرمہ ڈرون حملے کی مذمت
-
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات
-
راس الخیمہ پولیس میں 41 سال خدمات کے بعد پاکستانی شہری ریٹائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.