سر حد چیمبر کامر کزی بنک کی جا نب سے پا لیسی ریٹ کو 11.5 فیصد پر بر قر ا ر رکھنے پر تشویش
ؔکاروبار، صنعتی ترقی اور معیشت کی بحا لی کیلئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لا نے نا گر یز ہے، صدر جنید الطاف چیمبر سینئر عہد ید ا ر اں نے میکرو اکنامک استحکام کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو سر ا ہا ہے
بدھ 16 ستمبر 2026 19:50
(جاری ہے)
گذ شتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف، سینئر نائب صدر محمد ندیم اور نائب صدر صابر احمد بنگش اور جملہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ار اکین نے مشتر کہ بیا ن میں مر کزی بنک کی جا نب سے حا لیہ پا لیسی ریٹ کے اعلا ن پر اپنے ر رعمل دیتے ہو ئے اسٹیٹ بینک کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
سر حد چیمبر کے سینئر عہدیداران نے میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کو ششوں کو بھی سر اہتے ہو ئے کہا ہے کہ حالیہ مانیٹری پالیسی افراطِ زر (مہنگائی) کے کنٹر ول کر نے حوالے سے محتاط رویے کی عکاسی کرتی ہے۔تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو اس وقت طلب میں اضافے سے پیدا ہونے والی افراطِ زر کے بجائے لاگت میں اضافے سے پیدا ہونے والی افراطِ زر کا سامنا ہے۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی بلند قیمتیں، نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی لاگت، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سپلائی چین میں خلل اور خوراک کی قیمتوں کا دباؤ مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔صدر جنید الطاف نے حکومت سے ٹارگٹڈ اقدامات، توانائی کے موثر انتظام اور سپلائی چین میں بہتری کے ذریعے ایندھن اور توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کو کم کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کا مطا لبہ کیا۔انہوں نے برآمدی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی مسابقتی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹیرف (نرخوں) کو معقول بنانے کے اقدامات متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ رعایتی مالی معاونت کی مخصوص اسکیموں کو وسعت دی جائے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (SMEs) موجودہ معاشی چیلنجوں کے باوجود سرمایہ کاری کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل رہ سکیں۔صدر جنید الطاف نے خیبر پختونخوا کی صنعتوں کیلئے مخصوص مراعات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کے جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث نقل و حمل اور لاجسٹکس کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کو زائل کیا جا سکے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کا اعتراف کیا۔تاہم، انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کا ماننا ہے کہ مہنگائی کا موجودہ رجحان بنیادی طور پر ایندھن، توانائی اور رسد سپلا ئی سا ئیڈ سے متعلق دباؤ کا نتیجہ ہے، نہ کہ گھریلو سطح پر طلب میں بے جا اضافے کا۔صدر جنید الطاف نے کہا کہ کاروباری برادری کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان صرف طلب کو کنٹرول کرنے والے اقدامات کے ذریعے رسد سے متعلقہ مہنگائی کا مقابلہ کر کے پائیدار صنعتی ترقی حاصل نہیں کر سکتامزید اہم خبریں
-
لندن سے واپسی کے دن تمام ایئرپورٹس تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئے، کمرشل فلائٹس کے مسافروں کو مزید رکنا پڑا، مریم نوازشریف
-
21سے 23ستمبر کے درمیان دن اوررات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا
-
کون بےحس اور بےضمیر لوگ ہیں یہ؟ غریب قوم کا بچہ بچہ ایک وقت کی روٹی کا محتاج ہے، اقرارالحسن
-
پاکستانی فوج کا صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت والی امریکی کمپنی سے ڈرون کی خریداری کا معاہدہ
-
پٹرولیم مصنوعات کے استعمال اورکفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے ایسے نمٹا جائے گا کہ لوگ 26 نومبر بھول جائیں گے، طلال چوہدری
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ اسٹاف کا ڈیٹا مانگ لیا
-
پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ
-
پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج
-
آن لائن فراڈ کیس: غیر ملکی سمیت 3 مجرموں کو سات، سات سال قید کی سزا
-
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقع
-
فضائی راستے عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.