کراچی، پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک

جمعرات 17 ستمبر 2026 13:30

کراچی، پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا جب کہ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملزم سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے فائرنگ کرکے عباس علی نامی شخص کو قتل کیا جس کے بعد قریب موجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کی موٹرسائیکل خراب ہوگئی تھی جس کے بعد عوام نے انہیں پکڑ لیا جب کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالرحیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے ماموں اور ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔