Live Updates

امریکا نے ایرانی زائرین کو نجف کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 30 ستمبر 2026 10:43

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) امریکانے ایرانی زائرین کو نجف کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی۔اے ایف پی نے عراقی حکومت کے ایک عہدیدار اور ہوائی اڈے کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے عراقی ایئرلائنز کو پابندیوں سے مشروط استثنیٰ دے دیا ہے جس کے تحت وہ مسلمانوں کے مقدس شہر نجف اور ایران کے درمیان ایرانی زائرین کو لانے لے جانے کے لیے پروازیں چلا سکیں گی۔

(جاری ہے)

عراقی عہدیدار نے کہا کہ عراقی ایئرلائنز کو نجف اور ایران کے درمیان پروازیں چلانے کے لیے مشروط استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات