سندھ کے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سے امتیازی سلوک کیا گیا، منعم ظفر
بدھ 30 ستمبر 2026 17:50
(جاری ہے)
طلبہ کو اس قدر پریشان کیا جا رہا ہے کہ وہ تعلیم سے دستبردار ہونے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ لاہور میں 11 ہزار 480 طلبہ کے لیے 6 امتحانی مراکز قائم کیے گئے، پشاور میں 16 ہزار طلبہ کے لیے 19 امتحانی مراکز بنائے گئے، جبکہ کراچی کے 11 ہزار طلبہ کے لیے صرف 2 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔
کیا کراچی میں ضلعی سطح پر امتحانی مراکز قائم نہیں کیے جاسکتے تھی کراچی کے طلبہ کو سہولت دینے کے بجائے اذیت میں مبتلا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تعلیم کو تباہ کرنے کا عمل سنبھال رکھا ہے، میٹرک اور انٹر بورڈز کو تباہ کرکے مختلف ٹیسٹنگ اتھارٹیز قائم کردی گئی ہیں۔ پہلے میرٹ پر طلبہ کو کالجز اور میڈیکل کالجز میں داخلے ملتے تھے، اب ٹیسٹنگ اتھارٹیز بنا کر بورڈز کو کرپشن کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر کے طلبہ نے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کراچی کے مقابلے میں اندرون سندھ کے بعض اضلاع کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب زیادہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے طلبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں 80 سے زائد نمبر لے کر بھی کم تعداد میں کامیاب ہوتے ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں اندرون سندھ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب تقریباً 24 سے 26 فیصد رہا، جبکہ کراچی بورڈ کے طلبہ کا کامیابی کا تناسب تقریباً 66 فیصد رہا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، تعلیم سب کے لیے ہونی چاہیے، اسے چند لوگوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
-
1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی
-
پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
-
پنجاب سکول بیسڈ اسیسمنٹ میں کراس انویجیلیشن اورمارکنگ لازم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.