Live Updates

اتنے میزائل ہیں دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی مشیر علی بلالی

ایران دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جتنے میزائل ضروری ہوں گے، اتنے داغے گا،بیان

بدھ 30 ستمبر 2026 17:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر علی بلالی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اتنے میزائل موجود ہیں کہ وہ کئی سال تک موجودہ رفتار سے میزائل حملے جاری رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لی بلالی نے کہا کہ ایران دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جتنے میزائل ضروری ہوں گے، اتنے داغے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کا جواب نہ دینے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات