لاہورروڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن

بدھ 30 ستمبر 2026 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2026ء) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے راوی شہر کی حددو میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دفاتر اور سوسائٹیز کو سیل کر دیا ہے۔ یہ آپریشن روڈا کے شعبہ انفورسمنٹ اور کمرشل کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی مشترکہ زیرِ نگرانی کیا گیا۔آپریشن کے دوران روڈا کی ٹیموں نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے القیوم گارڈن اور تقریباً 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو موقع پر ہی سربمہر (سیل) کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں اور بغیر منظوری کام کرنے پر الخالق آرچڈ اور الجنت ریزیڈنشیا کو بھی بند کر دیا گیا۔روڈا انتظامیہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ بغیر این او سی اور غیر قانونی طور پر قائم کی جانے والی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے۔ جن سوسائٹیز نے اتھارٹی سے باقاعدہ این او سی حاصل کر رکھا ہے صرف وہی کام کرنے کی مجاز ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق شہریوں کے سرمائے کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :