کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت، 3 ڈی آئی جیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم

ڈی آئی جیزمحسن رفیق، شوکت فیروز ،نوید رئوواقعے کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز کردیا

جمعرات 1 اکتوبر 2026 12:04

کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت، 3 ڈی آئی جیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں ایک قیدی کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے کا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 3 ڈی آئی جیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ڈی آئی جی پریزن لاہور محسن رفیق، ڈی آئی جی پریزن ہیڈکوارٹر شوکت فیروز اور ڈی آئی جی پریزن انسپکشن نوید رئوف شامل ہیں۔اعلی سطحی انکوائری کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے زخمی قیدیوں اور جیل عملے سے معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ترجمان کے مطابق انکوائری کے ذریعے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا جس کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے زخمی قیدیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :