Live Updates

فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات

حملہ آور کو گردن سے قابو کیا، کاک پٹ سے باہر نکالا کر کنٹرول سنبھالنے میں مددکی.اسرائیلی شہری کا وزیراعظم سے گفتگو میں دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2026 01:16

فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن ..
تل ابیب(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) فلائی دبئی کی پروازFZ1073 میں مبینہ حملہ آور کو قابو کرنے والے مسافریانیو حیون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات میں واقعے کی چشم دید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حملہ آور کو گردن سے قابو کیا، کاک پٹ سے باہر نکالا اور بعد ازاں طیارے کے کنٹرولز سنبھالنے میں مدد کی.

اسرائیلی وزیراعظم سے مسافر کی ملاقات کی ویڈیو سرکاری سوشل میڈیا پیجزکے علاوہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی شیئرکی ہے یانیو حیون کے مطابق حملہ آور کو قابو کرتے وقت اس کی شرٹ خون سے آلودہ ہوگئی تھی.

(جاری ہے)

 

اس نے بتایا کہ میں نے حملہ آور کو پکڑا، اسے گردن سے قابو کیا اور کاک پٹ سے باہر کھینچ لیا ‘اس نے عبرانی میں ”حملہ آوارپائلٹ “کو دہشت گرد کہہ کر ذکر کیا تاہم انگریزی ترجمہ میں لفظ”دہشت گرد“کو استعمال نہیں کیا گیا.

حیون نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے طیارے میں موجود دیگر اسرائیلی مسافروں کو بلایا، دوبارہ کاک پٹ میں داخل ہوا اور طیارے کے کنٹرولز کھینچ کر جہاز کو دوبارہ متوازن کرنے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایوی ایشن کا سابقہ تجربہ بھی حاصل ہے، جس نے ہنگامی صورتحال میں طیارے کے کنٹرولز سنبھالنے میں مدد دی. حیون کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والا پائلٹ کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا، جس کے بعد مسافروں کو اندر داخل ہو کر مبینہ حملہ آور کو قابو کرنے کا موقع ملا واقعے کے بعد دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی زخمی پائلٹ سمیت متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا.
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات