Live Updates

فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج

کیپٹن سومیت میچھرکی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے.بھارتی سفارت خانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2026 00:58

فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
ریاض(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) سعودی عرب کے شہر تبوک میں بدھ کے روز ہنگامی لینڈنگ کرنے والی فلائی دبئی کی پرواز کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض میں بھارتی سفارتخانے کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 کے بھارتی پائلٹ سومیت میچھرکی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

 

سفارتخانے نے بتایا کہ پرواز میں کاک پٹ کے اندر پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد پائلٹ کو تبوک کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا. بھارتی سفارتخانے کے مطابق سومیت میچھر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے سفارتخانے نے کہا کہ پائلٹ کی صحت سے متعلق مکمل تفصیلات کا انتظار ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے. سفارتخانے نے کہا کہ وہ پائلٹ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور سعودی حکام کے ساتھ مل کر ان کی صحت کی صورتحال سے متعلق مسلسل معلومات حاصل کرتا رہے گا.
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات