پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دیدی

بیرسٹرگوہر کی سربراہی میں اجلاس ،لانگ مارچ، صوبائی حکومت کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدام سمیت اہم امور زیر غور آئے

جمعرات 1 اکتوبر 2026 12:02

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستان تحریک انصاف سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دے دی۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹرگوہر کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ، صوبائی حکومت کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدام سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے چار اکتوبر کو لانگ مارچ کے آغاز کی منظوری دے دی، وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ سہیل آفریدی جنوبی اضلاع سے مارچ کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگیا، لانگ مارچ کئی ہفتوں کی سیاسی سرگرمیوں کے بعد اسلام آباد میں داخل ہوگا، لانگ مارچ کے حتمی پڑا ئوکا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی وزیراعلی کو لانگ مارچ کے آغاز کا گرین سگنل دے دیا، صوبائی حکومت کے خلاف کسی بھی وفاقی اقدام کا عوامی طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایمرجنسی یا گورنر راج کی صورت میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ممکنہ وفاقی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔