پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب کے ارکان اسمبلی اور رہنما روپوش ہوگئی

جمعرات 1 اکتوبر 2026 12:04

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب کے ارکان اسمبلی اور رہنما روپوش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے 4 اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر خیبرپختونخوا ہ میں تیاریاں جاری ہیں تاہم پنجاب میں احتجاج کی قیادت کون کرے گا یہ سوال کارکنوں کے لیے سب سے بڑی الجھن بن گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار ہیں مگر اس بات کا واضح جواب سامنے نہیں آ رہا کہ پنجاب سے اس قافلے کی قیادت کون کرے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنوں کے مطابق پارٹی کی کال پر کارکن لبیک کہتے ہیں تاہم رہنما اور ارکان اسمبلی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں۔ کارکنوں کے مطابق پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ گھروں تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد متعدد ارکان پنجاب اسمبلی اپنے حلقے اور رہائشگاہیں چھوڑ کر کہیں چھپ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف معین ریاض قریشی بھی ان دنوں دستیاب نہیں،وہ رابطے میں نہیں آ رہے اور ان کا فون بھی بند جا رہا ہے۔کارکنوں کا کہناہے کہ جب بڑا لیڈر قافلے کی قیادت کرے تو کارکنوں کو حوصلہ ملتا ہے لیکن وہ اس وقت تذبذب کی صورتحال سے دوچار ہیں۔