پنجاب حکومت کا 34 سال پرانے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ نے ادارے کی مالی صورتحال، اثاثوں، واجبات، انسانی وسائل، قرضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 1 اکتوبر 2026 14:01

پنجاب حکومت کا 34 سال پرانے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پنجاب حکومت نے 34سال پرانے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کی بندش کا فیصلہ کرلیا،خود کفیل ادارے کے مالی معاملات، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔محکمہ خزانہ نے ادارے کی مالی صورتحال، اثاثوں،واجبات، انسانی وسائل اورقرضوں کی تفصیلات طلب کر لیں،پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے اب تک 2100سے زائد ڈاکٹرزکو 2ارب 50کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جبکہ ادارے نے آپریشنل اخراجات کے لیے حکومتی فنڈنگ بھی حاصل نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے بینک اکائونٹ میں اب بھی ایک ارب 32کروڑ 80لاکھ روپے موجود ہیں جبکہ قرضوں کی وصولی کی شرح 98 فیصد ہے،فائونڈیشن نے 2100 صحت مراکز کے قیام میں مددفراہم کی،جس سے 10ہزارروزگارکیمواقع پیداہوئے جبکہ اب تک 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فائونڈیشن کی بندش کامعاملہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت زیر غورہے جبکہ ملازمین اور فنڈز کودیگراداروں میں ضم کرنے سے متعلق امور پر بھی غورجاری ہے،حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کو 1992ء میں ڈاکٹروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :