حکومتی توجہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہم کرنے پر مرکوز،ٹیکس فائلرزکی تعداد57لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے، سینیٹرمحمداورنگزیب
جمعرات 1 اکتوبر 2026 13:45
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا ہے، دو کنسورشیمز کی جانب سے مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی بولیوں میں حصہ لینا ملکی معیشت کے حجم کے لحاظ سے اہم پیش رفت ہے، بڑے کاروباری گروپس کا باہمی اشتراک اس امر کا عکاس ہے کہ نجی شعبہ بڑے منصوبوں کے لیے مل کر کام کرنے اور کاروباری حجم بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، امریکا میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران بڑی کمپنیوں نے معدنیات و کان کنی، زراعت، آئی ٹی، تیل و گیس اور ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کردار نجی شعبے کو مطلوبہ ایکو نظام فراہم کرنا ہے جس میں ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں اور امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ساتھ رابطہ، تجارتی مذاکرات اور پالیسی معاونت شامل ہے،نجی شعبے کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کلی معیشت کے استحکام کو مستقل بنیاد پر برقرار رکھنا ہے تاکہ ملک بار بار آنے والے ”اتارچڑھائو“ کے چکر سے نکل سکے،ماضی میں معاشی بحران کے بعد بحالی میں کئی سال لگے اس لیے دوبارہ اسی صورتحال کی طرف واپسی برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو پائیدار اور ذمہ دارانہ اقتصادی نمو میں تبدیل کرنا ہوگا، محض لیکویڈٹی بڑھا کر کھپت پر مبنی شرح نمو حاصل کرنا مشکل نہیں، تاہم اس سے دوبارہ ادائیگیوں کے توازن کا بحران پیدا ہوسکتا ہے اور ملک کو آخری سہارا دینے والے قرض دہندہ کی طرف رجوع کرنا پڑسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اب ڈیزائن کے مرحلے سے نکل کر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، ٹیکس، توانائی، سرکاری کاروباری اداروں، نجکاری اور عوامی مالیات سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے ،ٹیکس نظام میں سادگی اور موثر عملدرآمد کے نتیجے میں ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال تقریباً 39 لاکھ تھی ،2022 میں فائلرز کی تعداد تقریباً 18 سے 19 لاکھ تھی ،اس سے ٹیکس نیٹ میں نمایاں توسیع ظاہر ہوتی ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے لیے مالی وسائل تک رسائی مزید بہتر بنانے کے لیے بینکاری شعبے کے تعاون سے کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے مشکل اوقات میں تعاون قابل قدر ہے، اب پاکستان کی سمت واضح ہے کہ امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کے بہائو کی طرف منتقل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نئی معیشت کے تقاضوں کے مطابق پاکستان کو پوزیشن کرنے، سرمایہ کاری بڑھانے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور نجی شعبے کو معاشی سرگرمیوں کا مرکزی محرک بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔\932مزید اہم خبریں
-
ہم نے 171 بندہ لیبیا سے برآمد کیا ہے، یہ تمام لوگ بائی ائیر گئے تھے، ڈی جی ایف ائی اے
-
اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو طیارہ حادثے سے بچانے پر سراہا
-
وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور کی چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادرچینی عوام کو مبارکباد
-
عمرے کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کا نیا ڈنکی روٹ بے نقاب، 3 افراد گرفتار
-
حکومتی توجہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہم کرنے پر مرکوز،ٹیکس فائلرزکی تعداد57لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے، سینیٹرمحمداورنگزیب
-
خانیوال کے رہائشی پاکستانی شہری کا امریکہ میں ویب سائٹ کے ذریعے تقریباً 35 ارب روپے کا فراڈ
-
پنجاب حکومت کا 34 سال پرانے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی چین کے قومی دن کے موقع پر صدرشی جن پنگ اور برادر عوام کو دلی مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار
-
سپیکرقومی اسمبلی کی چین کے 77 ویں قومی دن پرچینی قیادت ، نیشنل پیپلز کانگریس اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد
-
خواتین چھاتی کے سرطان سے بچا کے لئے بروقت تشخیص کو ترجیح دیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس لا کر کے پی میں دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم عزائم کارفرما تھے، خواجہ محمد آصف
-
ذہنی صحت کے بغیر صحت کا تصور نامکمل، قومی ذہنی صحت پالیسی مشترکہ قومی سمت متعین کرتی ہے، سید مصطفیٰ کمال کا افتتاحی تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.