سندھ کابینہ کی ججز کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری

جمعرات 1 اکتوبر 2026 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) سندھ کابینہ نے ججز اور عدالتی افسران کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست پر گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔