حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار

جمعہ 2 اکتوبر 2026 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2026ء) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ایس ایچ او عرفان خان کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور سے ملزمان زوہیب اور اویس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 30لاکھ 62ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ پائونڈ، متحدہ عرب امارات کے درہم، چیک بکس اور پرائز بونڈ بھی قبضے میں لیے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔