جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی استاد کا کردار اہم ہے،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 5 اکتوبر 2026 14:10

جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی استاد کا کردار اہم ہے،گورنرخیبرپختونخوا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اساتذہ کو قوم کے مستقبل کی تعمیر اور نئی نسل کی کردار سازی میں کلیدی کردار کا حامل قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی استاد کا کردار اہم ہے،کیونکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت، رہنمائی اور شخصیت سازی میں استاد کا کوئی متبادل نہیں۔

انہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی جدید تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔