مختلف واقعات اورٹریفک حادثے میںچار افراد جاں بحق

صدر،ہربنس پورہ ،پرانی انار کلی سے تین نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

پیر 5 اکتوبر 2026 14:05

مختلف واقعات اورٹریفک حادثے میںچار افراد جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) صوبائی دارالحکومت میںمختلف واقعات اورٹریفک حادثے میںچار افراد جاں بحق ہوگئے۔شمالی چھانی صدر گول چکر کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،ہربنس پورہ کے علاقے میں پارک سے 63 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا،سبزہ زار میںٹریفک حادثے میں35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی شناخت حافظ گل فراز کے نام سے ہوئی، پرانی انارکلی کے قریب بھی نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔