سہ ملکی ٹی ٹونٹی انڈر 19 وومن کرکٹ سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 3 اکتوبر 2026 18:51
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے ماہ نور زیب نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، میمونا خالد نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور نہایت کفایتی بولنگ کی، شہر بانو نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی جانب سے کومل خان نے 39 گیندوں پر 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ماہ نور زیب نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کومل اور زوفیشان نے 74 رنز کی شراکت کی ۔125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپنر رویل فرحان جلد آؤٹ ہو گئیں، لیکن کومل خان اور زوفیشان ایاز نے دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔کومل خان زیادہ جارحانہ نظر آئیں، انہوں نے 39 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ زوفیشان ایاز نے 41 گیندوں پر 3 چوکوں کے ساتھ 38 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان کے 79 کے مجموعی سکور پر کومل کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں، لیکن کپتان فضہ فیاض نے 14 گیندوں پر 13 اور شہر بانو نے صرف 4 گیندوں پر ناقابل شکست 11 رنز بنا کر، جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا، پاکستان کو 6 گیندیں قبل فتح دلا دی۔ بہترین کارکردگی پر کومل خان کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ پیر 5 اکتوبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف ڈٹ جانے پر سابق کرکٹرز کی حسن نواز کی تعریف
-
دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ، پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا
-
پاکستان اورسری لنکا انڈر 17 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
-
آئیگا سویٹیک چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلزٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی
-
کرسٹیانو رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں،ہیڈ کوچ
-
پاکستان نے 24 سالوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ایشین گیمز کا اختتام کیا
-
کوچ سے اختلافات کے بعد رونالڈو کی علیحدگی، پرتگال فٹبال ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم ہو گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ کون ہوگا؟ نام سامنے آ گیا
-
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان
-
سابق وزیر اعظم اور ورلڈ کپ وننگ کپتان عمران خان 74 برس کے ہو گئے
-
فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں زیادہ بار 5 یا زیادہ وکٹیں، محمدعباس 21ویں صدی کے کامیاب ترین فاسٹ بائولر بن گئے
-
حسن نواز نے بھارت کے خلاف 96 رنز کی اننگز کے دوران ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.