کراچی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

پیر 5 اکتوبر 2026 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) تھانہ گلشن معمار کے علاقے احمد گوٹھ کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ڈاکو ئوں کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز ، نقدی اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں عمیر ولد انور اور ابراہیم ولد فضل الرحمن شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔