استاد دراصل معاشرے کا وہ حقیقی معمار ہے جو اندھیروں میں چراغ جلانے کا کام کرتا ہے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوتھل
پیر 5 اکتوبر 2026 22:41
(جاری ہے)
نمایاں مہمانوں میں ضلعی چیئرمین سردار غلام فاروق شیخ، پرنسپل ایلیمنٹری کالج اوتھل محمد انور جمالی، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ منظور حسین، نامور سینئر استاد و محقق ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو، سیسا لسبیلہ کے صدر ساجد انور کھوسہ، وانگ کے رہنما خلیل رونجھو، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو، جنرل سیکرٹری قاضی احسان الحق بلوچ، اور سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا خصوصی طور پر شامل تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مقررین نے باری باری خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے مقدس پیشے اور معاشرے میں ان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ استاد دراصل معاشرے کا وہ حقیقی معمار ہے جو اندھیروں میں چراغ جلانے کا کام کرتا ہے اور نئی نسل کی علمی، اخلاقی، اور فکری تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی اخلاص، محنت اور مسلسل جدوجہد ہی کا ثمر ہے کہ طلبہ نہ صرف زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں بلکہ آگے چل کر ایک ذمہ دار، باشعور اور محبِ وطن شہری کی حیثیت سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لیے استاد کے مقام, عزتِ نفس اور ان کے حقوق کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔عالمی یوم اساتذہ کی اس تقریب کا ایک اور خوشگوار پہلو ضلع بھر میں تعلیمی میدان میں نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ منتظمین کی جانب سے ایسے ہونہار اور فرض شناس اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات کیاعتراف میں خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں، جنہیں دیکھ کر اساتذہ کے چہروں پر خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی جبکہ تقریب کے شرکاء نے بھی ان اساتذہ کو ڈھیرں مبارکباد پیش کی۔تقریب کے دوران روایات کا پاس رکھتے ہوئے مہمانِ میزبان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوتھل محمد اطہر قریشی کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو بلوچستان کی قدیم، مٹی کی خوشبو اور ثقافت کی خوبصورت علامت روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکائ نے اس خوبصورت، منفرد اور بامقصد تقریب کے بروقت انعقاد پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اطہر قریشی کی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔ شرکائ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف اساتذہ کے بلند مرتبے کا اعتراف ہیں بلکہ تعلیمی شعبے میں ایک مثبت، صحت مند اور حوصلہ افزا ماحول کے فروغ میں بھی اہم ترین سنگِ میل ثابت ہوتی ہیں۔?پروگرام کے دوران اسٹیج سیکرٹری کے فرائض گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو نے انتہائی احسن، خوش اسلوبی اور دلکش انداز میں سرانجام دیے، جنہوں نے اپنی جاندار نظامت سے تقریب کے رنگ کو مزید نکھار دیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام معزز شرکاء اور مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں سب نے مل بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں طعام کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.