بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے ضلع قلات میں اسکالرشپ آگاہی سیشن انعقادکے شیڈول کا اعلان

پیر 5 اکتوبر 2026 22:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2026ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے ضلع قلات میں اسکالرشپ آگاہی سیشن انعقادکے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ضلع قلات میں کل 6 اکتوبر 2026دوپہر 12:00 بجے کانفرنس روم، ڈپٹی کمشنر آفس، قلات میں طلبا طالبات کیلئے آن لائن سیشن:منعقد ہوگا آگاہی سیشن میں BEEF اسکالرشپس، اہلیت کے معیار، درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگر تعلیمی مواقع کے حوالے سے طلبہ، والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان شرکا کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی جائے گی