کولمبیا اورچلی کی ٹیموں کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچز کھیلے جائیں گے

منگل 6 اکتوبر 2026 21:31

کولمبیا اورچلی کی ٹیموں کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچز کھیلے ..
بوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) کولمبین فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا اور چلی کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر کو کالی میں کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی اگست میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے وقف کی جائے گی اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار دن بعد چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ کولمبیا اس وقت فیفا کی عالمی رینکنگ میں 11ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ چلی کی عالمی رینکنگ 49ویں ہے۔

متعلقہ عنوان :