بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورمستعفی

منگل 6 اکتوبر 2026 18:24

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورمستعفی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی ہوگئیں۔ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر تمام فارمیٹس کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کی جگہ سمرتھی مندھانا کو ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کورنے قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑدی ہے، یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کئی سالوں کے لمحات اور جذبات جڑے ہیں۔قیادت چھوڑنے کے بعد ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی کھیلتی رہیں گی۔