Live Updates

ایشین گیمز 2026 میں 52 تمغے، جنگ زدہ ایران نے دنیا کو حیران کر دیا

منگل 6 اکتوبر 2026 17:09

ایشین گیمز 2026 میں 52 تمغے، جنگ زدہ ایران نے دنیا کو حیران کر دیا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں جنگ زدہ ایران نے 52 تمغے جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپان میں کھیلے گئے ایشین گیمز میں ایران نے سونے کے 19، چاندی کے 18 اور کانسی کے 15 میڈل جیت کر ایونٹ میں مجموعی طور پر 52 تمغے جیتے اور موجودہ جنگ کی صورتحال میں اس کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ایرانی ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ 6 طلائی تمغے ریسلنگ میں جیتے۔ ویٹ لفٹنگ، والی بال، تائیکوانڈو اور روئنگ میں بھی کمال کھیل کا مظاہرہ کیا۔ایشین گیمز میں ایران نے مجموعی طور پر 52 تمغے جیت کر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات