اصلی ونیشیئس جونیئرکہاں ہیں برازیلین اسٹار کے کلون ہونے کی افواہ نے ہلچل مچا دی

منگل 6 اکتوبر 2026 18:21

اصلی ونیشیئس جونیئرکہاں ہیں برازیلین اسٹار کے کلون ہونے کی افواہ نے ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) ریال میڈرڈ کے برازیلین اسٹار ونیشیئس جونیئر ایک عجیب و غریب سازشی نظریے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ موجودہ ونیشیئس جونیئر دراصل اصلی کھلاڑی نہیں بلکہ ان کا ہم شکل یا کلون ہے تاہم اس دعوے کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں ہے۔یہ افواہیں لا لیگا سیزن کے آغاز میں ونیشیئس کی نسبتا کمزور کارکردگی کے بعد زور پکڑ گئیں۔

برازیل کی جانب سے بھارت کے خلاف 0-4 کی فتح میں بھی ان کی نمایاں کارکردگی نہ ہونے پر بعض صارفین نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔سازشی نظریے کی ایک وجہ ورلڈ کپ 2026 کے بعد ونیشیئس کی ظاہری شکل میں تبدیلی بھی بتائی جا رہی ہے۔جبڑے کی ساخت میں تبدیلی کے لیے کاسمیٹک پروسیجر کے بعد ان کی شکل مختلف نظر آنے لگی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عجیب دعوے شروع کردیے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں نے ان کے رانوں پر موجود ٹیٹو کی تصاویر میں مبینہ فرق کو بھی دلیل بنایا، حالانکہ روشنی، کیمرے کے زاویے، تصویر کے معیار، لباس اور مختلف اوقات میں لی گئی تصاویر اس فرق کی عام وجوہات ہوسکتی ہیں۔اس افواہ میں اب ایلینز اور خفیہ اداروں جیسے حیران کن دعوے بھی شامل ہوگئے ہیں مگر ان میں سے کسی کی بھی معتبر تصدیق نہیں ہوئی۔